ہم گھریلو خواتین کو اکثر یوں لگتا ہے کہ کیا روٹین ہے ہماری⁉️
روز وہی کام بچوں کی دیکھ بھال کچن کا کام گھر داری وغیرہ
لیکن اصل بات یہ ہے کہ کسی بھی کام کے پیچھے ہماری جو سوچ ہوتی ہے وہ اہم ہے
👈ایک وہ خاتون ہے جسے یہ سب کام وقت کا ضیاع اور غیر مفید لگتے ہیں بچے اسے بوجھ لگتے ہیں اور گھر کے کام اپنی خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹ.
👈لیکن ایک وہ خاتون ہے جس کی سوچ ہے کہ یہ میری ذمہ داری ہے اور مجھ سے روز محشر اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا
مجھے ایسی ماں بننا ہے جو اس امت کو بہترین افراد دے سکے جو نہ صرف خود متقی ہو بلکہ ایک جماعت کو متقین کا امام بنانے والی ہو میری اولاداور ان کی آنے والی نسلیں وہ ہوں جو امام مہدی کا ساتھ دے جو غزوہ ہند میں شرکت کرے اور جو عیسی ابن مریم کی جماعت میں شامل ہو کر ان کے ساتھ جہاد کرے
یہ وہ سوچ ہے جو اسے ہمیشہ ایکٹو رکھے گی اکتاہٹ کا شکار نہیں ہونے دے گی
انسان کا مقصد بڑا ہو اور نیت صاف ہو تو اس کا ہر کام عبادت بن جاتا ہے
👈بڑے خواب دیکھیں بڑی منزل کے مسافر چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھ کر اپنا وقت برباد نہیں کرتے ان کی نظر ہمیشہ اپنی اصلی منزل جنت پر ہوتی ہے اور وہاں تک پہنچنے کے لیے وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment