Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Friday, 10 June 2022

ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شعیب اختر

 ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شعیب اختر

                                    

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے معطل سیاست دان نوپور شرما کے اہانت آمیز بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار یہ کہہ کر کیا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں کہ ہمارا جینا، مرنا، عمل سب کچھ اسی کے لیے ہے۔ شعیب اختر نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اور کچھ نہیں، ہمارا جینا، مرنا اور کچھ کرنا بس ان کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے معطل سیاست دان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں نازیبا تبصرے سے ناراض ہیں۔ سابق کرکٹر نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے پارٹی سے معطل کر کے بہت بہترین فیصلہ کیا‘۔

No comments:

Post a Comment