Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Sunday, 26 June 2022

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

 

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہاتھوں 12 جماعتی اتحاد کو شکست ہوئی۔
پی ٹی آئی کے فضل مولا PK-7 سے 18,042 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ PDM کے حسین احمد نے 14,665 ووٹ حاصل کیے۔
ووٹوں کی گنتی کے دوران اے این پی کے کارکنوں نے آر او آفس کے سامنے ہنگامہ آرائی کی اور دفتر کا گھیراؤ کیا۔ اس کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔
اے این پی کے امیدوار وقار خان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ووٹنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔
اس حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز ہیں۔ حلقے میں 124 پولنگ مقامات اور 308 پولنگ مقامات بنائے گئے تھے۔ حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

No comments:

Post a Comment