Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Sunday, 26 June 2022

تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،نوازشریف

 


لندن/ اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کی تبدیلی کے نام پر قوم کا بیڑہ غرق کیا جسے اٹھانا مشکل ترین فیصلہ تھا۔ تیل کی قیمتیں اتحادیوں کے ساتھ مل کر دل پر پتھر رکھ کر قوم کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان اور خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی عمومی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امیر مقام نے نواز شریف کو اہم پارٹی اور حکومتی امور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیں تباہ حال پاکستان دیا اور تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مشکل ترین فیصلہ دل میں پتھر رکھ کر لیا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment