Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Monday, 15 August 2022

پاکستان کیسے بنا۔۔۔۔؟


پاکستان کیسے  بنا۔۔۔۔؟



اُس ٹرین کی 9 بوگیاں تھیں

تقریبا ہزار مسافر سوار تھے۔
جب گاڑی لاہور ریلوے اسٹیشن پر آکر رکی توصرف 8 مسافر زندہ تھے۔
وہ بھی بری طرح زخمی تھے ۔
 پوری ٹرین جیسے خون میں نہا کر آئی تھی -

👀 ( لندن " ڈیلی میل " کے نمائندے کا آنکھوں دیکھا حال )

آگ اور خون کا یہ کھیل سارے ہندوستان میں جاری تھا ، لاکھوں لوگوں کو ہجرت کرنا پڑی ، صرف دہلی اور لاہور کے راستے ٹرینوں پر 54 سے زائد حملے ہوئے ، سب سے زیادہ مہاجرین مشرقی پنجاب سے ہجرت کر کے پاکستان داخل ہوئے ، لدھیانہ اور امرتسر کے درمیان سکھوں کے مسلح جتھے ٹرینوں کو روک کر ظلم کی تاریخ رقم کرتے رہے ، ایک ایسی ہی اسپیشل مہاجر ٹرین محمکہ دفاع کا عملہ اور انکے اہل و عیال کو لے کر پاکستان آرہی تھی کہ اُسے بھی روک لیا گیا ،

نہ جانے کتنی عورتوں کو اغوا کیا گیا ، جب خون کا دریا عبور کرکے یہ ٹرین پاکستان پہنچی تو اس میں 459 لاشیں ملیں ،

کبھی پٹیالہ میں ٹرین روک کر جب مسلمان بچّے کرپَانوں (تلواروں) پر اُچھالے جا رہے تھے تب حفاظتی عملہ ایک طرف کھڑا ہو کر قتل عام کا تماشا دیکھ رہا تھا ۔ بے شمار لاشیں قریبی نہر میں پھینکی گئیں۔ تقریبا خالی ٹرین پاکستان پہنچی.
ہندوؤں کی وحشت و بربریت کا اندازہ لگائیے جب مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور قیام پاکستان کے بعد پہلی عید آئی تو ایک مال گاڑی لاہور اسٹیشن پر آکر رکی جس کی ایک بوگی میں بچوں کے سر اور عورتوں کی کٹی ہوئی چھاتیوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا
اور بوگی کے باہر لکھا ہوا تھا۔۔۔
" پاکستان کے لیے عید کا تحفہ "
________

آج ۔۔۔۔کا پاکستان 👇🏻

✍🏻 لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والے ملکِ پاکستان میں تقریبا ہر گلی محلے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

👈🏻 زنا کے اڈے قائم ہیں 
👈🏻 رشوت، جھوٹ ،بددیانتی 
👈🏻 ظلم و جبر، بربریت ، ناانصافی کرپشن۔۔۔
ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق کر رہا ہے ۔

▪️پھر کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران غلط ہیں 
▪️دین محمدی نے واضح کردیا!
جیسی قوم ہو گی ۔۔۔۔ ویسا ہی حکمران ہوگا 
بجائے اوروں کو غلط کہنے کے اپنے آپ کو بَدلو...... 

▪️پھر دیکھو 
انقلاب کیسے نہیں آتا...... 
جس عظیم مقصد کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئیں جس مقصد کیلئے گردنیں کٹیں۔۔۔ جس مقصد کیلئے حاملہ عورتوں کے پیٹ کاٹے گئے جس مقصد کیلئے عورتوں کے اعضاء کو تن سے جدا کیا گیا 
جس مقصد کے حصول کیلئے گھر بار عزت شان و شوکت چھوڑ کر ہمارے اسلاف یہاں پر آئے تو کوئی وجہ تو ہوگی نا۔۔۔!
❓کیا ایسے ہی لاکھوں افراد نے دریاؤں کو اپنے عزیزوں کی لاشوں سے بھر دیا۔۔   
چند سال پہلے ایک مولانا کا بیان سنا کہ 
جس دریا سے مسلمان گزر رہے تھے اسی دریا سے متعلق ایک بوڑھے نے بتایا کہ سکھوں کی فوج میرے پیچھے تھی اور میں خوف مخلوقِ خدا اور اور آگے دریا دیکھ کر گھبرایا لیکن ایمانی غیرت اور اللہ پر توکل کی وجہ سے میں نے دریا کو عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اللہ کا نام لیا اور دریا پر پاؤں رکھ دیا 
وہ کہتے تھے۔۔۔ شروع سے آخر تک لاشیں ہیں لاشیں تھی..
 واللہ ! 
میں نے لاشوں پر پاؤں رکھتے ہوئے دریا عبور کیا 

▪️ آج کے مسلمانوں تمہیں دینِ محمد ورثے میں ملا ہے.
 قربانیاں تمہارے اسلاف نے دی ہیں اور تم اس عظیم دن پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے سڑکوں، چوراہوں پر بھنگڑے ڈال کر اللہ تعالی کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو۔۔۔۔۔ ؟؟

📣 مسلمانوں۔۔۔۔۔! 
  اپنے مشن کو پہچانو 

اپنا مقصد نہ بھولو
یہاں اسلامی نظام اور خلافتی نظام کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں 
تاکہ تمہیں بھی تاریخ میں اچھے الفاظ کے ساتھ یاد رکھا جائے ۔۔۔ اور بروز قیامت تمہیں اسکا صلہ ملے ...
تمہاری دھڑکن سے بھی زیادہ قریب تمہارا ربّ  تمہارا گواہ بنے گا اور بے شک!
 اس سے بہتر جزاء دینے والا کون ہے۔۔۔۔۔?!

No comments:

Post a Comment