Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Monday, 25 July 2022

میــں نمــاز کیــوں پـــڑھـــوں؟

 

میــں نمــاز کیــوں پـــڑھـــوں؟


 📕 میــں نمــاز کیــوں پـــڑھـــوں؟


📝 بـــے نمـــازی کـــے حیلـــے و بہـــانـــے اور انکــا جـــائــزہ


بے نماز ایک بہانہ یہ بھی کرتے ہیں کہ ہم نماز پڑھنے کے لئے تیار ہیں چونکہ بچپن میں نماز پڑھی ہے نہ سیکھی ہے۔لہذا اب نماز سیکھتے ہوئے شرم آتی ہے لوگ کیا سوچیں گے؟ ہمارا مذاق اڑائیں گے۔

نماز ارکان اسلام میں سے دوسرا اہم رکن ہے۔اسکے بغیر انسان مسلمان نہیں ہوسکتا۔لہذا اسکا سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔چھوٹا ہو یا بڑا یابوڑھا سب کو سیکھنی چاہیے۔ رسول اکرمﷺ سے افضل واعلیٰ کون ہوسکتا ہے؟ جب نماز فرض ہوئی تو آپﷺ کو جبریل ؑ نے نماز سکھلائی۔

آج تمھیں سوچ لاحق ہوسکتی ہے کہ لوگ مجھ پر ہنسیں گے اور اگر تم نے نماز نہ پڑھی کل روزِ قیامت جب بارگاہ رب العزت میں تو پیش ہوگے۔نماز کے امتحان میں فیل ہوکر شرمندگی،ندامت اور فضیحت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تب کیا کرو گے؟اب اللہ عزوجل کے سامنے شرمندہ اور ذلیل ہونے سے پہلے تجھ پر لازم ہے کہ دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرلو۔ نماز سیکھ لو! نمازی بن جاؤ!


No comments:

Post a Comment