Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Thursday, 21 July 2022

چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں

چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں


 چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں

1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپکو یاد رکھے. "فاذکرونی اذکرکم" : "تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا". (سورة البقرة: آیت 152)

2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے. *"ولئن شكرتم لأ زيدنكم" "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا". (سورة إبراهيم :آیت 7)

3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے "أدعوني أستجب لكم" "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا". (سورة غافر :آیت 60)

4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے. "وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون" "الله انکو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". (سورة الأنفال :آیت 33)

دعا ہے آپ سبکی صبح اور شام ، خیر و برکت والی ہو. آمین ثمہ آمین۔

No comments:

Post a Comment