Dil Dil Pakistan is a platform where you get any kind of news related to Pakistan, politics, sports, business, entertainment. If you interested in viral trends then this platform is for you.

Translate

Thursday, 28 July 2022

اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے 3 طریقے

 

اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے 3 طریقے

🟢〰️🔵〰️🔵〰️🟢

اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے 3 طریقے


1️⃣قلب سے

دل سے محسوس کریں اپنی تمام نعمتوں کو. 

2️⃣زبان سے. 
زبان سے اقرار کریں.  الحمدللہ کہیں. 

3️⃣عمل سے. 

▫️اپنے ہر عمل سے ظاہر کریں جیسے اپنی محفلوں میں نعمتوں کا اعتراف کریں جیسے نیک شوہر کا ملنا، اولاد کا فرمانبردار ہونا وغیرہ. 


📱اپنے موبائل فون کا درست استعمال شکرگزاری ہے. اگر ہم اپنے فون سے شر نہیں پھیلا رہے بلکہ اس کو رابطے کے ساتھ ساتھ کسی با مقصد عمل میں (جیسے ایمان کے ساتھی کا حصہ بننا وغیرہ) استعمال کرتے ہیں تو یہ نہ صرف شکرگزاری ہے بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے. 

📿نوافل کی کثرت ہمارے ہر جوڑ کا صدقہ نیز شکرگزاری کی عملی شکل ہے. 
💷 ضرورت سے زائد مال و اشیاء کو صدقہ و خیرات کرنا شکرگزاری ہے. 

♻️صلہ رحمی کرنا، اپنے ضرورت مند رشتہ داروں پہ خرچ کرنا بھی شکرگزاری میں شامل ہے. 

✳️اپنے رب کے ساتھ ساتھ بندوں کا خصوصی طور پہ اپنے ماتحت ملازموں کا بھی شکرگزار رہنا جیسے جزاک اللہ خیر، شکریہ یا thank you کہتے رہنا. 

💙دوسروں کے سامنے کسی کے احسان کا ذکر خیر کرتے رہنا، غائبانہ طور پہ بھی کسی کا شکرگزار رہنا.

❣️ہم خواتین عموماً زیادہ ناشکری کرتی ہیں، اپنے شوہروں کی. 
ہمیں ان سب باتوں کا زیادہ دھیان رکھنا چاہیے تاکہ روز قیامت اپنے رب کے ہاں سرخرو ہو سکیں. 
ان شاء اللہ

💓شکرگزار ہونے سے نہ صرف قلبی سکون میسر ہوتا ہے بلکہ ماحول بھی بہتر ہوتا ہے. 

🤲🏻اللہ تعالی ہمیں بہترین معاشرہ تشکیل دینے کی توفیق عطا فرمائیں. 

آمین
 

🟢〰️🔵〰️🔵〰️🟢

No comments:

Post a Comment