سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا
خاندان کے عدالت سے رجوع ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز عامر لیاقت کی لاش کو نکالنے اور پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم معطل کردیا۔ معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت حسین کے اہل خانہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) سے رجوع کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی فعل اور اہل خانہ کی رضامندی کے بغیر قرار دیا ہے۔
میت اور پوسٹ مارٹم (کل) جمعرات کو ہونا ہے، اس لیے عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست دائر کر دی۔ 20 جون کو کراچی کی مقامی عدالت نے سابق ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ وزیر حسین میمن نے صوبائی سیکریٹری صحت کو خط لکھا تھا۔
SOURCEl: ARY NEWS
https://fb.watch/dOzgcZxo3m/
No comments:
Post a Comment